ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے نئے سال پر مبارکبادپیش کی

لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے نئے سال پر مبارکبادپیش کی

Thu, 31 Dec 2020 20:24:26    S.O. News Service

نئی دہلی31دسمبر(آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا اسپیکر اوم برلانے نئے سال کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ساتھ ہی سال 2020 میں کوروناکے خلاف جنگ میں عزم اور لگن کے ساتھ لگنے والوں کی بھی تعریف کی جو غیر معمولی چیلنجوں سے نمٹتے رہے ہیں۔

لوک سبھا اسپیکرنے اپنے پیغام میں کہاہے کہ میں نئے سال 2021 کو تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ نیا سال آپ کی زندگی میں خوشی،مسرت لائے۔اوم برلانے کہاہے کہ سال 2020 پوری دنیاکے لیے بہت سے طریقوں سے غیرمعمولی چیلنجوں سے بھرا ہوا رہا۔ لیکن ہم نے اس مشکل وقت میں بھی اپنے آپ کو اور ملک کو حرکت میں رکھا، تباہی میں موقع تلاش کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پورے معاشرے نے حیرت انگیز اتحاد اور منظم جذبے کامظاہرہ کیا ہے۔ ہمارے کورونا جنگجوؤں نے عزم اور لگن کے ساتھ اس جنگ میں حصہ لیا ہے۔ میں ان سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

لوک سبھا اسپیکر نے کہاہے کہ نئے سال کے موقع پر عہد لینا ایک طریقہ ہے۔ آئیے، ملک کواکیسویں صدی میں ایک نیا ہندوستان بنانے کے لیے ہم عزم کریں۔ انہوں نے اہل وطن سے کہاہے کہ نیا سال آپ کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور امن لائے اور آپ کے تمام خواب نئے سال میں پورے ہوں۔


Share: